Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایشیاء کپ 2020 کا انعقاد مشکل دکھائی دینے لگا ہے۔ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے اس کا انعقاد کسی دوسرے ملک میں ہونا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایونٹ کے وینیو کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایشیاء کپ 2020 ستمبر میں شیڈول ہے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے۔
ایونٹ کے وینیو کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کہہ چکے ہیں کہ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا لیکن اس کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر ہو گا، اگر ہم ایشیاء کپ کا انعقاد پاکستان میں کرواتے ہیں تو بھارتی ٹیم اس میں حصہ نہیں لے گی۔ سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ایونٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔