آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر صارفین کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔ علی ریاض نامی ٹویٹر صارف نے ایرون فنچ سے کہا کہ وہ بابر اعظم کے بارے میں چند الفاظ کہیں۔
ایرون فنچ نے بابر اعظم کے میں کہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ تینوں فارمیٹس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں کھیتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
نمرہ افضال نے ان سے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون ہے تو ایرون فنچ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نام لیا اور کہا کہ میں عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلنگ کرتا ہوا دیکھ کر بہت محظوظ ہوتا تھا۔
ایک اور خاتون نے ان سے سوال کیا کہ کپتانی کے دوران کون سا فیصلہ سب سے مشکل تھا؟ تو انہوں نے ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے خلاف ہونے والا میچ منتخب کیا۔
اس میچ میں وہاب ریاض اور سرفراز احمد کے درمیان ایک اچھی پارٹنرشپ جاری تھی لیکن ایرون فنچ نے وہاب کے خلاف آخری سیکنڈ میں رویو لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔