کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں مگر انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو کرکٹ شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ آئی پی ایل بھی اس عالمی وبا کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی ہو چکی ہے تاہم بین اسٹوکس چاہتے ہیں کہ ایونٹ جلد شروع ہو تا کہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ آئی پی ایل شروع ہونے میں تقریباََ 3 ہفتے باقی ہیں، میں اپنی پوری تیاری کر رہا ہوں تا کہ خود کو فٹ رکھ سکوں اور اچھی سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکوں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ ملتوی ہوئی ہے اور میرے خیال میں اس وقت صحت ہی سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ یاد رہے بین اسٹوکس نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنی ہے۔