Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا اور میں نے ضرورت مندوں کو راشن دینے فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام کے بعد سہیل تنویر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راشن کی ایک تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ ہم راولپنڈی میں ضرورت مندوں کو ایک مہینے کا راشن دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے فون نمبر بھی دیا اور کہا کہ اگر کوئی اس کاوش میں ہمارا ساتھ دینا چاہے تو اس فون نمبر پر رابطہ کریں۔ سہیل تنویر کا مزید کہنا تھا کہ ہم راولپنڈی میں لوگوں کو ان کے گھر پر راشن پہنچائیں گے۔
ان کے علاوہ احمد شہزاد بھی استطاعت کے مطابق ضرورت مند افراد کی مدد کر رہے ہیں۔