پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس اسٹارز کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں اور اس میں پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں علیم ڈار نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جو لاک ڈاؤن ہوا ہے اس میں سب سے زیادہ غریب طبقہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے افراد متاثر ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں میں ان تمام افراد پیشکش کرتا ہوں کہ آئیں اور لاہور میں میرے ریسٹورنٹ پر مفت کھانا کھائیں۔
علیم ڈار نے پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کریں کیونکہ کورونا وائرس سے جنگ اسی صورت میں جیتی جائے گی جب عوام حکومت کا ساتھ دے گی۔