انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 16 اپریل سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 اور ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائنگ میچز شیڈول تھے۔
کوالیفائنگ میچز ساؤتھ افریقہ، اسپین، بیلجیم، کویت، ملائیشیا اور فن لینڈ میں کھیلے جانے تھے مگر آئی سی سی یہ تمام میچز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اس کے علاوہ آئندہ ماہ اپریل میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کا ورلڈ ٹور شیڈول تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرافی کا یہ ٹور بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی کے نئے ورلڈ ٹور کا شیڈیول صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔