Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں ڈاکٹرز 24،24 گھنٹے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑی بھی ڈاکٹرز کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک خط کے ذریعے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کین ولیمسن نے لکھا کہ گزشتہ ہفتوں کے حالات کے باعث ہم ایمرجنسی کی صورتحال میں رہ رہے ہیں اور صحت کے ایسے مسائل نے جنم لیا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے، مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا جب ہم ان تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔
کیوی کپتان کے مطابق لوگ کھلاڑیوں پر پڑنے والے دباؤ کی بات کرتے ہیں، اصل دباؤ تو کسی کی زندگی بچانا ہے، اصل دباؤ تو یہ ہے کہ کسی کی صحت کے لیے اس وقت کام کیا جائے جب آپ کی خود کی زندگی داؤ پر لگی ہو، میں ایسے تمام ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں بھی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔