Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین گلین میکسویل نے ورلڈکپ 2019 کے تمام میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 10 میچوں میں 22.12 کی اوسط سے صرف 177 رنز اسکور کیے تھے جس وجہ سے ان پر کافی دباؤ تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہوم سیزن کا آغاز سری لنکا کے خلاف 28 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیا تھا۔
اس برق رفتار اننگز کے چار دن بعد گلین میکسویل نے ٹیم مینجمنٹ کو بتایا کہ وہ کرکٹ سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹیم کو بتانے والا تھا، انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے، یہاں تک کہ میں نے ٹیم کے کپتان فنچ کو بھی آگاہ نہیں کیا تھا۔
میسکویل نے بتایا کہ جب میں نے ایرون فنچ کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کچھ ٹھیک نہیں لیکن انہوں نے میرے فیصلے کو دلیرانہ قرار دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سارے ڈریسنگ روم سے چلے گئے تو میں رونے لگا اور اگلے چند دن میرے لیے بہت مشکل تھے۔