Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ممبئی انڈینز کی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں چار مرتبہ آئی پی ایل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے روہت شرما سے آئی پی ایل میں ان کی کامیابی کا راز پوچھا تو انہوں نے سارا کریڈٹ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دے دیا۔
روہت شرما نے کہا کہ میں نے رکی پونٹنگ کیساتھ آئی پی ایل میں بہت وقت گزارا ہے اور اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کیون پیٹرسن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ورلڈکپ 2011 میں بھارتی ٹیم میں منتخب نہ ہونا ان کے کیریئر کا سب سے مشکل وقت تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ورلڈکپ 2011 کی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تو بہت افسوس ہوا تھا اور جب بھارتی ٹیم نے ورلڈکپ فائنل میرے ہوم گراؤنڈ پر جیتا تو خوشی کے ساتھ یہ افسوس تھا کہ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں مگر روہت شرما نے اعتراف کیا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونا ان کی اپنی غلطی تھی۔