کورونا وائرس کے باعث ساری کرکٹ تو ملتوی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود کرکٹرز کو کھیل شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر بھی ایکشن میں نظر آنے کے لیے بیتاب ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں جوز بٹلر نے کہا کہ آّئی پی ایل دنیا کی ایک بڑی لیگ ہے اور مجھے امید ہے اگر پوری نہیں تو مختصر آئی پی ای ایل منعقد ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں مگر جس قسم کے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ آئی پی ایل کا انعقاد شاید مشکل بھی ہو سکتا ہے۔
جوز بٹلر کو اپنے ہم وطن بین اسٹوکس کے ہمراہ راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلنا ہے۔ آئی پی ایل 29 مارچ سے شروع ہونا تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے ابتدائی طور پر 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے۔