Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2015 میں اسٹیو اسمتھ شاندار فارم میں تھے اور انہوں نے میگا ایونٹ کی آخری پانچ اننگز میں مسلسل 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں اسٹیو اسمتھ نے سنچری اسکور کر کے آسٹریلیا کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اسٹیو اسمتھ سے جب ایک روزہ کرکٹ میں ان کی فیورٹ اننگز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کھیلی گئی اننگز کو سب سے بہترین قرار دیا۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر بھارت کیخلاف سنچری اسکور کرنا میرے ون ڈے کیریئر کا یادگار لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ایرون فنچ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہے تھے، سیمی فائنل جیسے اہم میچ میں ایرون فنچ نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ایرون فنچ اور میرے درمیان ہوئی پارٹنرشپ نے بھارتی ٹیم کو بہت نقصان پہنچایا تھا۔ سیمی فائنل میں اسٹیو اسمتھ اور ایرون فنچ نے 182 رنز کی شراکت بنائی تھی اور بھارت کو 329 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 93 گیندوں پر 105 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔