Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی ی) نے ملک میں جلد سے جلد کرکٹ شروع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ای سی بی کی جانب سے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 28 مئی تک معطل کی جا چکی ہے۔ انگلش بورڈ تماشائیوں کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کا سوچ رہا ہے۔
رواں سال انگلینڈ نے پہلی ہوم سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنی ہے جو 4 جون سے شروع ہونی ہے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم کو 2020 میں پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی بھی کرنی ہے۔
ای سی سی کے ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس اسٹیو ایلوردی کا کہنا ہے کہ ہم اس چیز کا جائزہ لے رہے ہیں کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جانے والے میچز کس طرح شائقین کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے میچز کے دوران گراؤنڈ میں کورونا وائرس چیک پوائنٹس اور آئسولیشن یونٹس قائم کرنے کا بھی سوچ رہا ہے۔