Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام کرکٹرز گھروں میں اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اس صورتحال میں کرکٹرز کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کا وقت بھی مل گیا ہے اور وہ وقتاََ فوقتاََ سوشل میڈیا صارفین کے سوالوں کے جواب بھی دیتے رہتے ہیں۔
چند روز قبل نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے حوالے سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ اچھا لگتا ہے اور پرامید ہوں کہ اگلی دفعہ اس کا حصہ ہوں گا۔
جمی نیشم سے پی ایس ایل کے بارے میں اتنے سوال پوچھے گئے کہ ان کا صبر جواب دیا گیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے ان سے سوال کیا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کے معیار کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
انہوں نے غصے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سوال سے بہت زیادہ تنگ آ گیا ہوں، میں نے ابھی تک یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تو مجھے اس کے معیار کا کیسے پتا ہو گا؟