Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی میڈیا کی جانب سے خبر چلائی گئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دی ہے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا اور کم امدادی رقم دینے کی وجہ سے مہندر سنگھ دھونی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق بھارتی کپتان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے میڈیا میں چلنے والی اس خبر پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست ہے کہ ان نازک لمحات میں جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
ساکشی دھونی کا کہنا تھا کہ آپ سب کو شرم آنی چاہیئے، میں حیران ہوتی ہوں کہ ذمہ دار صحافت کہاں چلی گئی ہے۔