Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کینیڈا میں کھیلے جانے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 2019 میں پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وینکوور نائٹس کی نمائندگی کی تھی۔ شعیب ملک نے چھ میچوں میں 213 رنز اسکور کیے تھے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ اس ایونٹ میں شعیب ملک کے دو چھکوں کی خوب دھوم مچی۔
انہوں نے برامپٹن وولوز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 26 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ان تین چھکوں میں سے دو مرتبہ گیند باؤنڈری کے پار کھڑکیوں پر جا کر لگی تو وہ ٹوٹ گئیں۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی 2019 کے فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم وینکوور نائٹس کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔ فائنل میچ میں وِنیپیگ ہاکس کے خلاف 193 رنز کے تعاقب میں شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے تھے۔