پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے نئی این او سی پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت ایک سال میں چار ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کی اجازت ہو گی۔
پالیسی کے تحت کھلاڑی کی جانب سے دی جانے والی این او سی کی درخواست پر ابتدائی کارروائی شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور ٹیم مینجمنٹ کو کرنا ہو گی اور حتمی فیصلہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کریں گے۔
دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشنز سے منسلک ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی این او سی کی منظوری کے لیے براہ راست اپنی ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں گے۔
آئی سی سی کے قوانین کے تحت ریٹائرڈ کرکٹرز کو بھی آئی سی سی کی منظور شدہ لیگ میں شرکت کیلئے بورڈ کی جانب سے این او سی درکار ہو گا۔
پی سی بی ایسے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری کرے گا جو 24 ماہ یا اس سے زائد عرصے سے ریٹائر ہو۔