Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور ابتدائی میچز کے بعد وہ پاکستان پہنچے تھے مگر پاکستان پہنچنے والے ڈیل اسٹین سے بڑی بھول ہو گئی تھی۔
کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے بتایا کہ وہ معمول کے موسم کا ذہن بنا کر پاکستان گئے تھے اور سردی کا کوئی سامان لے کر نہیں گئے مگر وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ پاکستان میں تو بہت سردی ہے۔
ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ میں نے سارا وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوڈی میں گزارا کیا کیونکہ شیڈول سے ہٹ کر باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اس طرح واپس آنے پر افسوس ضرور ہوا کیونکہ ہم وہاں کرکٹ کھیلنے گئے تھے لیکن ظاہر ہے صحت سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے۔
فاسٹ بولر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 4 میچوں میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔