Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد حفیظ کا شرجیل خان کی واپسی سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا تھا جس پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی ان کی سرزنش کی تھی۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمیں ٹیلنٹ کے بجائے وقار کو ترجیح دینی چاہیے۔ سلمان بٹ نے بھی محمد حفیظ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں سلمان بٹ نے کہا کہ دنیا میں انسانیت بھی کوئی چیز ہے، ہر کسی سے غلطی ہو جاتی ہے، کھلاڑی اپنی سزا پوری کر کے ہی واپسی کرتا ہے، یہ صرف پاکستان میں نہیں ہوا دنیا کے کئی ملکوں میں ایسا ہوا کہ کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوئیں اور پھر وہ واپس آئے۔
انہوں نے تلخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو یہ باتیں کرتے ہیں وہ بتا دیں کہ کیا انھیں جنت کا سرٹیفکٹ مل گیا ہے، پھر تو ہم سائیڈ پر ہو جاتے ہیں اور آپ کی بات کو مان لیتے ہیں۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ کرکٹر کرکٹ میں واپس نہیں آئے تو وہ کیا کرے گا؟ کسی ایک واقعہ کی وجہ سے کسی کی زندگی برباد نہیں کی جا سکتی۔