Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فوری خطرہ ٹل گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے کرکٹ کی سرگرمیاں ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس میں وہ ٹیسٹ سیریز بھی شامل ہیں جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ تھیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی جبکہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بھی خطرات منڈلا رہے تھے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کی ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں تمام بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت ورلڈ ایونٹس کی تیاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں 2019 کی فنانشل رپورٹ بھی منظور کر لی گئی۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ممبر ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔