کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک لاؤن ہے مگر اس کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گھر میں رہ کر اپنی فٹنس کا خیال رکھ رہے ہیں۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیلنج کیا تھا۔
وہاب ریاض نے ٹویٹر پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے 50 اٹھک بیٹھک لگائیں اور اظہر علی کو چیلنج کیا کہ وہ بھی یہ کر کے دکھائیں۔ اظہر علی نے پہلے وہاب ریاض کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد اس چیلنج کو مکمل کریں گے اور اگلے ہی روز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے چیلنج پورا کر دیا۔
اظہر علی نے وہاب ریاض کا چیلنج پورا کرتے ہوئے 50 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی اور پھر انہوں نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو چیلنج پاس کر دیا۔