انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد انگلینڈ پہنچے تھے تو ان میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں تھی جس وجہ سے وہ 14 دن کیلئے آئسولیشن میں ہیں۔ تنہائی میں ایلکس ہیلز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی شامل ہیں۔
ایلکس ہیلز نے اپنی ایک ٹویٹ میں تین فیورٹ انگلش کرکٹرز کے نام بتائے جن میں 37 ٹیسٹ اور 32 ون ڈے میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر ڈومینیک کورک کے علاوہ کیون پیٹرسن اور گراہم تھورپ بھی شامل ہیں۔ گراہم تھورپ نے 100 ٹیسٹ اور 82 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ٹیموں میں سے اپنے آل ٹائم فیورٹ کرکٹر کے نام لیے جس میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، پاکستان کے شعیب اختر اور ساؤتھ افریقہ کے ہرشل گبز شامل ہیں۔