Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے کرکٹرز گھروں میں محصور ہیں۔ کرکٹرز کی جانب سے جم سیشن اور پریکٹس کا اہتمام گھروں پر ہی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کر دی ہے۔ جارح مزاج بلے باز ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی گزر جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ بین ڈنک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس آئے ہوئے نو دن گزر گئے ہیں، مزید کچھ دن تنہائی میں رہ کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
پاکستان سپر لیگ میں بین ڈنک کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی تھی۔ وہ 8 میچز میں 266 رنز بنا کر ایونٹ کے تیسرے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔