Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرس جورڈن تاخیر سے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے دیر تک رکنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انگلش فاسٹ باؤلر کراچی کنگز کے لیے آخر وقت تک دستیاب رہے تاہم ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
کرس جورڈن کے مطابق اس وقت کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع نہیں ہوا تھا، خدشہ صرف اتنا تھا کہ انگلینڈ میں بھی صورتحال زیادہ خراب ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل ہوا تو گھر واپس جانا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیمی فائنل سے پہلے ایلکس ہیلز نے اپنی کیفیت سے ساتھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا تو ایونٹ کے ملتوی ہونے کی باتیں شروع ہوئیں اور آخر کار ایسا ہو گیا۔
کرس جارڈن نے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نو میچز میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔