Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تمیم اقبال کو رواں ماہ کی ابتداء میں مشرفی مرتضیٰ کی جگہ بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور انھوں نے بطور کپتان اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں۔ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ میں نے اپنی قیادت کے حوالے سے کوئی لمبے چوڑے پلان نہیں بنائے مگر ایک چیز ضرور ذہن میں ہے اور وہ یہ کہ اپنی ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جتوانا ہے کیونکہ یہی ایک وہ چیز ہے جس سے آپ کا اعتماد بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے پرفارمنس لینا کپتان کا اہم کام ہوتا ہے، مجھے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے، وہ کتنی بھی اچھی اننگز کھیلیں لیکن ہمیشہ اس سے بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر یہی بات تمام کھلاڑیوں میں آ جائے تو کپتان کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ مشفیق الرحیم اور محمود اللہ مجھ سے زیادہ تجربے کار کپتان ہیں، امید ہے وہ میری کپتانی میں بہت کام آئیں گے۔