Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث میچز کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس بھی ملتوی ہو چکے ہیں۔ سابق کپتان راشد لطیف نے اس حوالے سے پی سی بی کو نئی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے گھر میں جم جیسا ماحول اور آؤٹ ڈور جیسی ٹریننگ کرنا نا ممکن ہے، پی سی بی کو ماہرین کی خدمات حاصل کر کے کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دینے چاہیئں تاکہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹرز کے ساتھ بھی یہ عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ راشد لطیف کو خدشہ ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح اسپورٹس کا شعبہ بھی اس وائرس کی وجہ سے ابھی بری طرح متاثر ہو گا، اس نقصان کی وجہ سے ڈر ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں اور مراعات کم کر دی جائیں گی۔