Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ڈین جونز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے الگ ہو کر کراچی کنگز کی کوچنگ سنبھالی۔ ڈین جونز کے زیر سایہ کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
ڈین جونز کراچی کنگز کے نوجوان اسپن باؤلر عمر خان کی صلاحیتوں سے خوب متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کو ایک عمر خان کی شکل میں ایک شاندار کھلاڑی ملا ہے۔
ڈین جونز کا کہنا تھا کہ عمر خان مستقبل کا سپر اسٹار ہے اور شاید وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے میرے اسکواڈ کا حصہ بھی ہوں۔ انہوں نے پی ایس ایل فور میں 11 میچز کھیل کر 15 شکار کیے تھے جبکہ پی ایس ایل فائیو میں عمر خان چھ میچوں میں چار وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔