Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی جانے والی نئی ویڈیو میں شاہد آفریدی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بہت باصلاحیت کھلاڑی تھا، اس کی شاٹ بہت طاقتور ہوتی تھی، میرے ٹائم میں تو تھوڑی احتیاط سے کھیل لیتا تھا لیکن میری ریٹائرمنٹ کے بعد وہ لا پرواہ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ آفریدی کو نصیحت کرتا تھا کہ گیند کے آنے کا انتظار کرو، ہر گیند پر شاٹ مارنے مت جاؤ کیونکہ اگر تم نے ایک گیند پر چھکا لگایا ہے تو یہ مت سمجھو کہ باؤلر دوبارہ وہیں گیند کروائے گا۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ باؤلر ایک چھکا کھانے کے بعد نئی گیند کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اگر دو چھکے کھانے کے بعد بھی باؤلر وکٹ حاصل کر لے تو یہ اس کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اس نے سنچری مارنے والے کھلاڑی کی وکٹ حاصل کی۔
سابق کرکٹر نے موجودہ دور کے بیٹسمینوں کو نصیحت کی کہ کبھی اپنی وکٹ خود گنواؤ بلکہ صبر کے ساتھ کھیلو اور باؤلر کو محنت کرنے دو کہ وہ تمہیں آؤٹ کرنے کے طریقے ڈھونڈے۔