Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں پروفیشنل کرکٹ 28 مئی تک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ برطانیہ میں کورونا وائرس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ای سی بی کے مجوزہ پلان پر عملدرآمد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
رواں سال ای سی بی مختصر کاؤنٹی چیمپئن شپ کروانے پر غور کر رہا ہے لیکن انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کُک نے یہ تجویز مسترد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر ایونٹس کروانے سے بہتر ہے ایک ٹورنامنٹ پورا کروا لیا جائے۔
ایلسٹر کُک کا کہنا تھا میں یہی کہوں گا کہ ایک یا دو ٹورنامنٹس کا انعقاد مکمل طور پر کروا لیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ سال ایسیکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کا ٹائٹل جتوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن پہلے ہی ملتوی کرنے کا اعلان کر چکا ہے جبکہ تماشائیوں کے بغیر ہوم سیزن شروع کرنے پر غور و فکر جاری ہے۔