Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل ڈیبیو 05-2004 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کیا تھا۔ مہندر سنگھ دھونی کے ہمراہ کھیلنے والے سابق بھارتی بیٹسمین وسیم جعفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دھونی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر دلچسپ جواب دیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
وسیم جعفر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے دھونی کو بھارت کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابھی ایک، دو سال ہی ہوئے تھے جب انہوں نے مجھے کہا تھا کہ وہ کرکٹ کھیل کر 30 لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تا کہ وہ اپنی باقی زندگی رانچی میں سکون سے گزار سکیں۔
یاد رہے ایک امریکی میگزین فوربز نے لکھا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی کل دولت 111 ملین امریکی ڈالرز ہے جو کہ 800 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔