آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق لیگ اسپنر شین وارن نے تاریخ کی بہترین آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ اپنی گیند سے بیٹسمینوں کو گھمانے والے شین وارن نے میتھیو ہیڈن اور مائیکل سلیٹر کو اوپنرز کے طور پر منتخب کیا ہے۔ رکی پونٹنگ، مارک وا، ایلن بارڈر اور اسٹیو وا ان کی ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے شامل ہیں۔
انھوں نے وکٹ کیپر کی حیثیت سے این ہیلی کی جگہ ایڈم گلکرسٹ کو منتخب کیا کیونکہ جارح مزاج گلکرسٹ کو بیٹنگ کے شعبے میں واضح برتری حاصل رہی ہے۔ شین وارن کے باؤلنگ اٹیک میں ٹم مے، جیسن گلیسپی، بروس ریڈ اور گلین میکگرا شامل ہیں۔
انہوں نے بارہویں کھلاڑیوں کی حیثیت سے مرو ہیوز کو چنا ہے۔ اپنی ٹیم کے حوالے سے شین وارن نے کہا کہ یہ میری فائنل ٹیم ہے اور یہ کسی صورت بھی آسان کام نہیں تھا، امید ہے شائقین کو میری ٹیم پسند آئی ہو گی۔