Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین عمر اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے آغاز سے قبل ہونے والی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ عمر اکمل نے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔ پی سی بی نے قومی کرکٹر کو 17 مارچ کو نوٹس جاری بھیجا تھا اور وہ 31 مارچ تک جواب جمع کروا سکتے تھے۔
عمر اکمل نے جواب جمع کرواتے ہوئے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جارحانہ بیٹسمین نے بکیز کے رابطوں اور پیشکشوں کے کو بروقت رپورٹ نہ کرنے کی غلطی کو تسیلم کیا ہے۔
اس جرم کی سزا کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی ہو سکتی ہے۔ عمر اکمل نے غلطی تسلیم کر لی ہے اس لیے معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے باہمی سزا کے قانون کے تحت نمٹایا جائے گا۔