Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹویٹر پر پش اپ چیلنج کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا۔ اظہر علی نے نئے انداز میں پش اپ لگا کر وہاب ریاض، اسد شفیق، سرفراز احمد اور بابر اعظم سمیت کچھ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی پش اپ چیلنج دیا۔ اظہر علی نے کہا کہ پش اپ لگانے کے بعد اپنے ہاتھ ضرور صاف کریں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اظہر علی کے چھ پش اپس کا جواب 10 پش اپس سے دیا اور ساتھ ہی سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو چیلنج کر دیا۔ پی سی بی نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو گھروں پر ہی ٹریننگ پلان بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فٹنس کا خیال رکھیں اور ٹریننگ کریں۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کی مشاورت سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سمیت 30 کرکٹرز کو ٹریننگ کا باقاعدہ شیڈول بھیجوایا جائے گا۔