Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

‏آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جون میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 11 جون سے ہو گا جبکہ جولائی میں کینگروز نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے یہ دونوں ٹورز ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹرز کو معاہدوں کے معاوضے میں کمی کا سامنا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاوضوں میں کمی کے حوالے سے ابھی صورتحال دیکھ رہے ہیں، کھلاڑیوں کو صورتحال کا اچھی طرح اندازہ ہے۔
ای سی بی نے 10 ٹیسٹ اور 12 وائٹ بال کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا ہوا ہے۔ جو روٹ، بین اسٹوکس اور جوز بٹلر تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کرکٹرز ہیں، تینوں کرکٹرز کو 2 لاکھ پاؤنڈ تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔