Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1989 میں کیا تھا اور وہ 2003 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ ناصر حسین نے 90 کی دہائی میں کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بولرز کا سامنا کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ کرکٹ میں بولنگ کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا ہے۔
ناصر حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا تو بولنگ کا معیار زیادہ اچھا تھا لیکن میں نے کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بولرز کا سامنا کیا جس میں گلین میکگرا، وسیم اکرم، وقار یونس، شان پولک اور ایلن ڈونلڈ جیسے بولرز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ کرکٹ میں بولنگ کا معیار گر گیا ہے لیکن اب ایک مرتبہ پھر فاسٹ بولرز نے غالب ہونا شروع کر دیا ہے۔ ناصر حسین کے خیال میں کگیسو رباڈا اور جوفرا آرچر دور حاضر کی کرکٹ کے مشکل ترین فاسٹ بولرز ہیں۔