Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں بہت انجوائے کیا، پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی کرکٹ میں ہمیشہ سے ایک اہم کردار رہا ہے اس لیے وہاں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اگلے برسوں میں پی ایس ایل مزید ترقی کرے گی۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا ایک راز یہ بھی کہ ہے وسیم اکرم، وقار یونس اور مشتاق احمد جیسے لیجنڈری کھلاڑی مختلف فرنچائزز کیساتھ منسلک ہیں۔