Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنا کیلئے کیا کرنا چاہیئے؟ اس معاملے پر پی ایس ایل کی فرنچائز مالکان کے درمیان اختلافات پایا جاتا ہے۔ لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ملتان سلطانز کی خواہش ہے کہ ٹرافی ان کو دے دی جائے۔
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا دوبارہ انعقاد ممکن نہیں دکھائی دیتا، اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ غیرملکی کھلاڑی اس وقت دستیاب ہوں گے۔
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کسی بھی ملک میں ہونے ولی انٹرنیشنل سیریز سے پہلے یا بعد میں کروائے جا سکتے ہیں، اس سے پروڈکشن کا خرچہ بچ جائے گا کیونکہ پہلے سے ہی سارا سامان موجود ہو گا۔
پہلی مرتبہ پہلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب بھی ممکن ہو تو باقی میچز کا انعقاد کروایا جائے اور فاتح ٹیم کے پی ایس ایل فائیو کا اختتام کیا جائے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں فاتح ٹیم کا فیصلہ کھیل کر کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر یہ معاملہ متنازعہ ہو جائے گا، ہمارے غیرملکی کھلاڑی کسی بھی وقت دوبارہ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔