Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم 2018 میں دورہ ساؤتھ افریقہ پر گئی تو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ہونے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیو اسمتھ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اسٹیو اسمتھ پر کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ انہیں دو سال تک کپتانی کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اسٹیو اسمتھ کی کپتانی پر لگائی گئی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔
اس وقت آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کمان ایرون فنچ کے سپرد ہے۔ ٹم پین نے کہا ہے کہ اس حوالے سے میری اسٹیو اسمتھ کے ساتھ گفتگو نہیں ہوئی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ میں وقت آنے پر ان سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسمتھ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی کپتانی کریں گے جبکہ دی ہنڈرڈ میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، مجھے لگتا ہے ان کو قیادت کرنا پسند ہے اور اگر وہ اس کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہوں۔