Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال ایشیاء کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ فی الحال شیڈول پر بات کرنا مناسب نہیں لیکن جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے اس میں ایشیاء کپ ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔
ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے اور ایونٹ کے وینیو کا فیصلہ کرنے کے لیے مارچ میں ایک میٹنگ شیڈول تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاملے پر ابھی کوئی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی اگلی میٹنگ کب ہو گی یہ کہنا قبل از وقت ہے، اے سی سی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے مطابق میٹنگ شیڈول کی جائے گی۔