Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ شب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ وہ "پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ" میں زیادہ سے زیادہ امدادی رقم جمع کروائیں تا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مالی مدد کی جا سکے۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیراعظم کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے کورونا ریلیف فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے بھی زلمی فاؤنڈیشن کی طرف سے اس ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروائے جائیں گے۔ جاوید آفریدی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں ہر صاحب استطاعت غیرمعمولی حالات میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی وہ بھی اس ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں۔