Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سہواگ بعد میں آئے تھے لیکن 1999 میں شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کا مائنڈ سیٹ تبدیل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور باؤلر مجھے پتا ہوتا تھا کہ میں آفریدی کو آؤٹ کر سکتا ہوں لیکن یہ بھی جانتا تھا کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق مجھے چھکے چوکے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سابق کپتان نے 1999 کے دورہ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن سے پہلے میں نے عمران خان کو کال کی اور انہیں بتایا کہ میں آفریدی کو اس دورے پر لے کر جانا چاہتا ہوں لیکن کچھ سلیکٹرز اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ تمہیں لازمی اسے لے کر جانا چاہیئے کیونکہ وہ ایک-دو ٹیسٹ میچز جتوا سکتا ہے۔
یاد رہے شاہد آفریدی نے چنائی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی ک��میابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔