Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کر رہے تھے اور موقع پر کیون پیٹرسن نے احمد شہزاد کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کیون پیٹرسن نے احمد شہزاد سے پوچھا کہ پی ایس ایل میں آپ سے رنز کیوں نہیں بنے؟ جس پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
کیون پیٹرسن نے کہا کہ میں کوئی صحافی نہیں ہوں، میں آپ کا دوست ہوں تو آپ مجھ سے ایسے بات نہیں کریں جیسے کسی پریس کانفرنس میں بیٹھے ہوں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے رنز کیوں نہیں بنائے۔
پاکستانی کرکٹر کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ایک اوپنر ہوں اور پی ایس ایل میں مجھے نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا، یہی وجہ تھی کہ میں پرفارم نہیں کر سکا۔
احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوپننگ بیٹسمین کا اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ صرف ایک مذاق تھا، ہمارے لوگ ہمیشہ مصالحہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کی باتوں کو گھما پھرا کر پیش کرتے ہیں۔