Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سیلکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز جلد کروانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سپر کرکٹ میلے کا چیمپئن فائنل جیت کر ہی سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز مکمل کروانے پر بھی زور دیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد مصباح الحق نے پہلی بار بذریعہ ویڈیو لنک میڈیا سے گفتگو کی۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے اچھے بلے باز اور باؤلرز سامنے آئے ہیں جو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بنیں گے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کون ابھی تیار ہے اور کون مستقبل میں کام آ سکتا ہے۔
انہوں نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے پلے آف میچز کے حوالے سے کہا کہ لیگ کا کوئی چیمپئن ضرور سامنے آنا چاہیے، یہ میچز کب ہوں گے اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس جو بھی سہولیات ہیں، انہیں بروئے کار لاتے ہوئے ان سے کام کرنا کا بولا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار رہنا ہو گا کیونکہ اس وائرس کے بعد ہمیں پھر سے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی اور یہ سال بھی ایونٹس کی وجہ سے اہم ہے۔