Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ان دنوں یوٹیوب پر بہت سرگرم ہیں۔ وہ آئے روز اپنے یوٹیوب چینل پر تجزیے اور تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ جاوید میانداد کا نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہیئر اسٹائل سے زیادہ کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو اس چیز کی فکر ہے کہ میں میدان میں کھڑا کیسا نظر آؤں گا تو پھر وہ فلموں میں کام کریں اور کرکٹ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا بولر یا بیٹسمین بننے کیلئے دھوپ، بارش، گرمی اور سردی کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر سخت محنت کرنا ہوتی ہے۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ہم جب کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو سب سے زیادہ کھیل پر توجہ ہوتی تھی، قومی کرکٹرز لوگوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں تاہم ان کا لائف اسٹائل ایسا ہونا چاہیے کے جس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو۔