Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا ہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے۔ راشد لطیف کے مطابق ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی کا انحصار ان کی فٹنس پر ہو گا۔
انہوں نے کہا اس کا امکان ہے کہ شرجیل خان، فخر زمان اور بابر اعظم ٹاپ تھری میں شامل ہوں، ان کے بعد تجربہ کار آل راؤنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک آئیں جبکہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی ٹیم میں جگہ کے حقدار ہیں۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اسکواڈ میں دیکھنا چاہتا ہوں، کامران اکمل بھی اس ریس میں شامل ہیں لیکن ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، شرجیل خان اور بابر اعظم کے ہوتے ہوئے ان کی جگہ نہیں بن پا رہی۔
سابق وکٹ کیپر نے عماد وسیم اور شاداب خان کو بطور آل راؤنڈر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر کا انتخاب کیا۔