Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت تمام ملک کے ہیلتھ سسٹم کا کڑا امتحان جاری ہے۔ انگلینڈ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام طبقے اس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے ورلڈکپ 2019 کی شرٹ نیلامی کیلئے پیش کر دی ہے اور اس سے ملنے والی رقم اسپتالوں کو دے دی جائے گی۔ جوز بٹلر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی شرٹ نیلامی کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا۔
انگلش وکٹ کیپر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں آپ تمام لوگ محفوظ ہوں گے اور گھروں میں قیام کر رہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تمام اسپتال، ڈاکٹرز اور نرسز سخت محنت کر رہے ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس میں حصہ ڈالنے کے لیے میں اپنی ورلڈکپ 2019 کی شرٹ نیلام کروں گا۔ جوز بٹلر کی اس شرٹ پر ان تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں جو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ تھے۔