Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج اپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد پی ایس ایل فائیو میں واپسی کی۔ شرجیل خان نے ٹورنامنٹ میں 9 میچز کھیل کر 199 رنز اسکور کیے لیکن قومی ٹیم میں واپسی کیلئے ان کی فٹنس آڑے آنے لگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، شرجیل خان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہیں۔
مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان بیٹنگ کے حوالے سے مناسب چوائس ہو سکتے ہیں لیکن انہیں اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس سے میں بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں، اگر انہیں قومی ٹیم میں واپسی کرنی ہے تو اپنا وزن کم کرنا ہو گا اور فٹنس پر محنت کرنا ہو گی۔
یاد رہے کچھ روز قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بھی اوپننگ بیٹسمین کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل میں شرجیل خان مکمل فٹ نظر نہیں آ رہے تھے، اگر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنی ہے تو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہو گا۔