Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیئر لیگ کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی ہے جس کے باعث 15 اپریل سے لیگ کا شروع ہونا ممکن نہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کیا تو اس دوران آئی پی ایل منعقد کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت کی جانب سے 6 ماہ کے لیے آسٹریلیا کے تمام بارڈرز سیل کر دیے گئے ہیں۔
بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس کے بعد 2022 میں ایونٹ ری شیڈول کیا جا سکتا کیونکہ کہ 2021 میں کوئی بھی ونڈو خالی نہیں ہے۔