Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں بند ہیں اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کو لے کر پریشان ہونے لگے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ میں 16 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے لیکن مقامی کرکٹرز گھر میں رہ کر بھی اپنی فٹنس کا خوب خیال رکھ رہے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اور موجودہ بورڈ میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں انجام دینے والے گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فٹنس کیساتھ اپنے کھیل کر بھی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک جگہ اکٹھا ہو کر کر اپنی پریکٹس بھی جاری رکھیں کیونکہ سری لنکا ٹور سے قبل ہمیں 6 ہفتے پریکٹس کرنے کی لازمی ضرورت ہے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے جون میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔