Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کو دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے منفرد انداز میں ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے خود کو گنجا کر لیا۔
انھوں نے کہا کہ کیریئر کی ابتداء میں گنجا تھا اور اب ڈاکٹرز کے لیے بال منڈوا رہا ہوں۔ ڈیوڈ وارنر نے اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی اور پیٹ کمنز سمیت کئی کرکٹرز کو گنجا ہونے کا چیلنج دیا۔
کسی کرکٹر نے اس مشکل چیلنج کا اب تک جواب نہیں دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ویڈیو کے نیچے فینز نے انھیں بھی زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس عمل سے ڈاکٹرز کی ضرور حوصلہ افزائی ہو گی۔