Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کی مدد کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے۔ "ڈونیٹ کرونا" پر ان کے چاہنے والے اور صاحب استطاعت افراد بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ہربھجن سنگھ کے بعد بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
اپنے وڈیو بیان میں یووراج سنگھ نے کہا کہ ہربھجن سنگھ نے مجھے اس ویڈیو کے لیے نامزد کیا تھا، اپنے پیغام میں یہی کہوں گا کہ جتنے بھی ملک ہیں اس وقت ان کا ساتھ رہنا بہت ضروری ہے اور تمام ممالک کی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لوگ باہر بہت تکلیف میں ہیں، بہت سے غریبوں کو کھانا تک نہیں مل رہا، پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بہت اچھا کام کر رہی ہے اور بہت سے غریب لوگوں کی مدد کر رہی ہے، آپ بھی شاہد آفریدی کی مدد کریں تا کہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔
دوسری جانب بھارتی کھیل اور سیاست کو ایک کرنے کے بعد بیماری پر بھی سیاست کرنے لگے ہیں۔ یووراج سنگھ کے ٹویٹ کے جواب میں ایک بھارتی نے لکھا کہ آپ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے پیسے جمع کر رہے ہیں؟ مجھے آپ سے نفرت ہے۔
ایک بھارتی نے لکھا کہ دوسری سائیڈ پر رکھو اور اپنے ملک کے بارے میں سوچو۔ ایک خاتون نے کہا مجھے شرم آتی ہے کہ میں آپ کی فین رہی ہوں۔ دیگر کئی بھارتی بھی یووراج سنگھ کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔